پاکستان کی کابل میں مساجد پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت
فائل فوٹو
اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مساجد پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل کے علاقے وزیراکبرخان اور شیرشاہ سوری مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،ان گھناؤنے حملوں کی وجہ سے معروف عالم دین ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ موفلیح سمیت کئی نمازی شہید ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتےہیں،عبادت گاہوں پر دہشتگردی کی کوئی توجیہ نہیں ہوسکتی،پاکستان ہرطرح کی دہشتگردی کی مذمت کرنا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔